Thursday, April 25, 2024

کراچی میں بینک کی گاڑی لوٹنے والے ملزم پشاور سے پکڑے گئے

کراچی میں بینک کی گاڑی لوٹنے والے ملزم پشاور سے پکڑے گئے
October 3, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) کراچی میں نجی بینک کی کیش وین لوٹنے والے تین ملزمان پشاور سے پکڑے گئے۔

پشاور پولیس کے مطابق ملزمان نے دس اگست کو کراچی میں نجی بینک سے رقم لے جانے والی گاڑی سے بیس کروڑ 50 لاکھ روپے لوٹے تھے۔ ملزمان سے ستر لاکھ روپے اور واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی برآمد کر لی گئی۔

دوسری جانب میٹھادر پولیس نے نجی کمپنی رائیڈر سے ڈکیتی کا معمہ بارہ گھنٹے میں حل کر لیا۔ گرفتار ملزم کمپنی کا ہی ملازم نکلا۔ ملزم جنید نے جوڑیا بازار سے پندرہ لاکھ روپے وصول کرنے کے بعد اپنے ہی لٹنے کی اطلاع دی۔

پولیس نے تفتیش کے بعد جنید کو گرفتار کرکے آٹھ لاکھ روپے برآمد کر لیے۔ پولیس کے مطابق ملزم نے اپنے ساتھی ملازم غلام یاسین اور دیگر کی مدد سے منصوبہ بنایا تھا۔

 ادھر ایس آئی یو اور سی پی ایل سی نے مشترکہ کارروائی کرکے دو بھتہ خور پکڑ لیے۔ گرفتار ملزمان اعجاز علی اور فرید خان نے ڈپٹی چیف سی پی ایل سی شبر ملک اور ٹرانسپورٹر سے ایک کروڑ روپے بھتہ طلب کیا تھا۔ ملزمان سے بھتہ مانگنے کیلئے استعمال ہونے والا فون اور سم تحویل میں لے لیا گیا۔