Friday, April 19, 2024

کراچی میں بینائی سے محروم 2 باہمت بھائی الیکٹریشن بن گئے

کراچی میں بینائی سے محروم 2 باہمت بھائی الیکٹریشن بن گئے
October 10, 2020
کراچی (92 نیوز) کراچی میں رہنے والے بینائی سے محروم باہمت دو بھائی بھیک مانگنے کے بجائے الیکٹریشن بن گئے، محنت کرکے اپنے بچوں کا پیٹ پال رہے ہیں۔ کراچی ، بینائی سے محروم ، 2 باہمت بھائی ، الیکٹریشن بن گئے ، 92 نیوز ہمت اور جذبہ رکھنے والے کبھی بھی اللہ کے سوا کسی کے بھی محتاج نہیں ہوتے۔ اس جتی جاگتی مثال کراچی کے علاقے کٹی پہاڑی میں رہنے والے دوبینائی سے محروم بھائی زرنون اور اسلام الدین  ہیں جن کے بچے ان کو دکان پر اور گاہگوں کے پاس روزانہ لے جاتے ہیں اور لے آتے ہیں۔ باہمت بینائی سے محروم بھائیوں کا کہنا تھا کہ ہمارا بھی دل کرتا ہے ہماری آنکھوں کی بینائی ہو، مگر اللہ کے شکر گذار ہیں اس معذوری میں بھی ہے کہ ہم کسی سے بھیک نہیں مانگتے بلکہ حلال روزی اپنے بچوں کو کھلاتے ہیں۔ بینائی سے محروم سے بلند حوصلہ  زرنون کو دو بچے جبکہ اسلام الدین کے تین بچے ہیں جوکہ انتہائی خستہ حال گھر میں رہائش پذیر ہیں۔