Saturday, April 27, 2024

کراچی میں بھینس کالونی میں واقع اسپتال میں دو ڈاکو لوٹ مار کر کے فرار

کراچی میں بھینس کالونی میں واقع اسپتال میں دو ڈاکو لوٹ مار کر کے فرار
October 5, 2019
 کراچی (92 نیوز) کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز سے اسپتال بھی محفوظ نہیں۔  بھینس کالونی میں واقع اسپتال میں دو ڈاکو لوٹ مار کر کے فرار ہو گئے۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج 92 نیوز نے حاصل کر لی۔ واقعہ پیش آیا کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں جہاں ڈاکوؤں  نے نجی  اسپتال میں داخل ہو کر  مریضوں کے اٹینڈنٹس اور عملے کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کی ۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج 92 نیوز نے حاصل کر لی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ  ڈاکو بلا خوف و خطر نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان لے کر فرار ہو گئے۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج ملنے کے بعد ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے ، جلد ہی انہیں گرفتارکر لیا جائے گا۔