Friday, May 10, 2024

کراچی میں بھی نذر و نیا زکا سلسلہ جاری

کراچی میں بھی نذر و نیا زکا سلسلہ جاری
September 9, 2019
کراچی ( 92 نیوز) ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی حضرت امام حسین ؓ اوران کے رفقاء کی عظیم قربانیوں کو یاد کیا جا رہا ہے ان کی یاد میں نذر و نیاز کا سلسلہ بھی جاری ہے ، بہادرآباد کی کچھی میمن سوسائٹی میں نیازحلیم کااہتمام  کیاگیا۔ بہادرآباد کی کچھی میمن سوسائٹی میں حلیم کی دیگیں بناکر تقسیم کی گئی اور کھلائی بھی گئیں ، منتظمیں کاکہناتھاکہ  انہوں نے چند دیگوں سے نیاز شروع کی تھی اور آج اس کی تعداد کئی  گنابڑھ چکی ہے۔ نیاز میں شرکت کرنے والوں کا کہنا تھا کہ اس طرح کی نیاز سے واقعہ کربلا کویاد کیاجاتاہے ، حضرت امام حسین ؓ اوران کے رفقاء کی عظیم قربانی کوخراج عقیدت پیش کیاجاتاہے۔ صبح سےشروع ہونےوالا نیاز حلیم  کا سلسلہ سہ پہر تک جاری رہا۔