Thursday, April 25, 2024

کراچی میں بھتہ مافیا کی فائرنگ سے بلڈر کا بیٹا ہلاک

کراچی میں بھتہ مافیا کی فائرنگ سے بلڈر کا بیٹا ہلاک
December 12, 2017

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی کے علاقے لیاری میں بھتہ مافیا نے سراٹھالیا ۔ بغدادی میں فائرنگ سے بلڈر کا بیٹا مارا گیا جبکہ جوابی فائرنگ سے ملزم بھی انجام کو جاپہنچا جبکہ 5 افراد زخمی ہو گئے ۔
فائرنگ کا واقعہ بغدادی علی ہوٹل کے قریب پیش آیا ۔ ہلاک افراد میں رئیس خان اور فضل داد شامل ہیں۔
ایس ایس پی سٹی عدیل چانڈیو کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ بھتہ نہ دینے کا شاخسانہ ہے ۔ دوسری جانب آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے ایس ایس پی سٹی سے رپورٹ طلب کرلی اور ملوث افراد کو جلد سے جلد گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔