Tuesday, April 23, 2024

کراچی میں بڑی شارع پر موٹرسائیکل سواروں کیلئے علیحدہ لین کی تیاری جاری

کراچی میں بڑی شارع پر موٹرسائیکل سواروں کیلئے علیحدہ لین کی تیاری جاری
November 25, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی میں شارع فیصل پر بے ہنگم ٹریفک اور حادثات پر قابو پانا اب ممکن ہوسکے گا۔ شہر کی سب سے بڑی شارع پر موٹرسائیکل سواروں کیلئے علیحدہ لین تیار کی جارہی ہے  جس پر عمل نہ کرنے والے کو 500 روپے جرمانہ کیا جائے گا۔ میٹروپول سے ملیر ہالٹ تک دونوں اطراف موٹرسائیکل سوار ایک ہی لین میں  سفر کریں گے جس کیلئے شارع فیصل پر مارکنگ کا کام جاری ہے۔ منصوبہ مکمل ہونے سے بے ہنگم ٹریفک پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ شہریوں نے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے لیکن موٹرسائیکل سوارو کو فیصلے پر مکمل عمل کرنا ہو گا۔ ٹریفک پولیس اہلکاروں نے بھی موٹرسائیکل سواروں کو لین تک محدود کرنے کیلئے کمر کس لی۔ اپنی لین سے باہر نکلنے والے کو بھاری جرمانہ ہو گا۔ منصوبے پر عمل کرنے سے شارع فیصل پر موٹرسائیکل سواروں کے حادثات میں نمایاں کمی ممکن ہو سکے گی۔