Tuesday, April 23, 2024

کراچی میں بچوں کے گرم کپڑوں کی فرمائش پوری نہ کر پانے پر والد نے خودکشی کر لی

کراچی میں بچوں کے گرم کپڑوں کی فرمائش پوری نہ کر پانے پر والد نے خودکشی کر لی
January 9, 2020
 کراچی (92 نیوز) کراچی میں غربت نے زندگی نگل لی۔ بچوں کے گرم کپڑوں کی فرمائش پوری نہ کر پانے پر والد نے خودکشی کر لی۔ ابراہیم حیدری میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ۔ مفلس باپ بچوں کی فرمائش پر گرم کپڑے نہ دلا سکا تو خود کو آگ لگا لی۔ ابراہیم حیدری کی عمر کالونی کے رہائشی 35 سالہ میر حسن کے بچوں نے کہا تھا بابا سردی بہت لگتی ہے گرم کپڑے دلا دیں۔ تین ماہ سے بے روز گار میر حسن کے پاس نہ پیسے تھے اور نہ دلاسہ۔ اسی لئے اس نے دلبرداشتہ ہو کر خود پر پیڑول چھڑکا اور آگ لگا دی۔ کراچی ، غربت ، زندگی ، بچوں ، گرم کپڑوں ، فرمائش ، والد ، خودکشی میر حسن مزدور تھا، گدھا گاڑی چلا کر گزر بسر کرتا تھا لیکن پچھلے تین ماہ سے وہ بیروزگار تھا۔ میر حسن کے پانچ بچے ہیں۔ اس نے چند دن پہلے وزیراعظم سے اپیل کی تھی کہ اس کو روزگار فراہم کیا جائے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق میر حسن کو جب ہسپتال لایا گیا تو اس کے جسم کا 60 فیصد حصہ جھلسا ہوا تھا جو دوران علاج دم توڑ گیا۔ میر حسن کے جانے کے بعد بیوہ اور پانچ بچوں کی زندگی اور بھی مشکل ہو گئی۔ ادھر 92 نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد انتظامیہ حرکت میں آگئی۔ محکمہ صحت نے تحقیقات کے لیے 4 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی اور تحقیقات شروع کر دیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ  مراد علیٰ شاہ نے بھی جواب طلب کر لیا۔