Friday, May 3, 2024

کراچی میں بچوں کے اغوا کی افواہیں دم توڑنے لگیں

کراچی میں بچوں کے اغوا کی افواہیں دم توڑنے لگیں
September 29, 2018
کراچی ( 92 نیوز)کراچی میں بچوں کے اغوا کی افواہیں دم توڑنے لگیں، بوٹ بیسن اور منگھوپیر سے لاپتہ ہونے والے بچے مل گئے۔ بورٹ بیسن سے لاپتہ بچہ سجاد 6 ماہ بعد مل گیا  ،9 سال کا سجاد مکینک کی دکان پر کام کرتا تھا  استاد کا تشدد برداشت نہیں کرسکا اور بھاگ کرفیصل آباد چلا گیا تھا ۔ منگھوپیر سے گزشتہ روز لاپتہ ہونے والا بچہ بھی والدین کو مل گیا  ، 8 سال کے تنویر کا دل پڑھائی میں نہی لگتا ہے، اس لئے گھر سے چلا گیا تھا ۔ پولیس نے بچے کو ناردرن بائی پاس پر تحویل میں لیا اور والد کے حوالے کردیا ۔