Tuesday, May 21, 2024

کراچی میں بچوں کی ہلاکت کیسے ہوئی ، انتظامیہ حرکت میں آگئی

کراچی میں بچوں کی ہلاکت کیسے ہوئی ، انتظامیہ حرکت میں آگئی
February 22, 2019
کراچی( 92 نیوز) کراچی میں مبینہ طور پرمضرصحت کھانا کھانےسے پانچ بچوں کی ہلاکت کے بعد انتظامیہ  حرکت میں آگئی ۔ صدر میں نوبہارریسٹورنٹ پر پولیس اور فوڈ اتھارٹی نے  چھاپہ مارکر کھانے کےنمونے حاصل کئے ،ملازمین کو حراست میں لیکر ہوٹل بند کردیا۔سرکاری ریسٹ ہاؤس قصر ناز کے جس کمرے میں فیملی کا قیام تھا ایسےبھی سیل کردیا۔ کراچی  پولیس چیف  ڈاکٹرامیرشیخ نجی اسپتال پہنچے متاثرہ خاندان سے ملاقات کی ، صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ  متاثرہ فیملی نے  راستے جوس پیااور چپس کھائے تھے۔ ڈاکٹر امیر شیخ نے کہا کہ متاثرہ خاندان نے  خضدار میں ایک دوست کے گھر بھی کھانا کھایاتھا۔نوبہارریسٹورنٹ کی بریانی بھی کھائی تھی ، سب جگہ کے نمونے حاصل کررہے ہیں۔ پولیس کی ایک ٹیم قصر ناز ریسٹ ہاؤس بھی پہنچی جس کمرے میں متاثرہ فیملی کا قیام تھا ،اس کاتفصیلی جائزہ لیاشواہد اکٹھے کرنے کے بعد کمرے کو  سیل کردیا۔ ایس ایس پی انوسٹی گیشن ساؤتھ طارق دھاریجو نے بتایا کہ لیب ٹیم کھانے کے نمونے اور فنگرپرنٹس حاصل کرئے گی،پولیس حکام کا کہناہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے بعد ہی بچوں کی ہلاکت کی وجہ معلوم ہوسکے گی۔