Sunday, September 8, 2024

کراچی میں برف خانے کی چھت گرنے سے 6مزدور جاں بحق

کراچی میں برف خانے کی چھت گرنے سے 6مزدور جاں بحق
July 4, 2016
کراچی (92نیوز) نیو کراچی میں آئس فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے عمارت منہدم ہو گئی۔ ملبے سے 6 افراد کی لاشوں کو نکال لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں واقع آئس فیکٹری میں آج صبح بوائلر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں پوری فیکٹری منہدم ہو گئی اور متعدد ملازمین ملبے تلے دب گئے۔ فیکٹری منہدم ہونے کی اطلاع پر رینجرز‘ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔ فیکٹری سے امونیا گیس کی لیکج کے باعث امدادی ٹیموں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ریسکیو کی ٹیموں نے امدادی کام جاری رکھا اور بھاری مشینری کی مدد سے 6 افراد کی لاشیں نکال لیں۔ آئس فیکٹری کے ملبے تلے مزید افراد کے دبے رہنے کی اطلاع کے باعث ریسکیو کا عمل جاری ہے۔