Friday, May 17, 2024

کراچی میں بلوچ کالونی پل پر اسکول وین الٹ گئی

کراچی میں بلوچ کالونی پل پر اسکول وین الٹ گئی
January 18, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی میں بلوچ کالونی پل پر اسکول وین الٹ گئی۔ حادثے میں دو طالب علم زخمی ہو گئے۔

دوماہ بعد اسکول کھلنے کے پہلے دن ہی اسکول وین حادثے کا شکار ہو گئی۔ تیز رفتار وین بلوچ کالونی محمود آباد پل کے قریب ڈرائیو سے بےقابو ہو کر الٹ گئی۔ وین میں گیارہ طالب علم سوار تھے۔ حادثے میں تین طالب علم زخمی ہو گئے۔

موقع پر موجود لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمی بچوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔ حادثے کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئں۔

حادثہ کی اطلاعات ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری پہنچ گئی اور روڈ کو بند کرکے حادثہ کا شکار منی بس کو کرین کی مدد سے ہٹا دیا گیا۔

پولیس کے مطابق وین ڈرائیور فرار ہو گیا جس کو تلاش کیا جارہا ہے۔