Saturday, April 27, 2024

کراچی میں بلدیاتی انتخابات کا معرکہ ،ایم کیو ایم نے 456میں سے 254نشستیں حاصل کر لیں

کراچی میں بلدیاتی انتخابات کا معرکہ ،ایم کیو ایم نے 456میں سے 254نشستیں حاصل کر لیں
December 6, 2015
کراچی(92نیوز)ایم کیوایم نےکراچی میں بھی بلدیاتی انتخابات کامیدان مارلیا،456میں سے254 نشستیں حاصل کرلیں،تحریک انصاف اورجماعت اسلامی کااتحادناکام ہوگیاجبکہ تین بڑی جماعتوں کےبڑےبڑےبرج الٹ گئے۔ تفصیلات کےمطابق اس باربھی ایم کیوایم بازی لےگئی اب تک موصول غیرسرکاری اورغیرحتمی نتائج کےمطابق ایم کیوایم نےکامیابی حاصل کرلی،456میں سے254نشستیں حاصل کی ہیں،پیپلزپارٹی39جبکہ آزادامیدوار34 نشستوں پرکامیاب ہوئے۔ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کی209میں سے127نشستوں پرایم کیوایم اور17پرپی پی کامیابی حاصل کرسکی،ضلع وسطی میں ایم کیوایم 102میں سے100نشستوں پرکامیاب ہوئی،2نشستوں پرپیپلزپارٹی کوکامیابی ملی۔ ضلع جنوبی کی62میں سے20نشستوں پرایم کیوایم،8پرپیپلزپارٹی،10 پرآزادجبکہ دیگرنشستوں پر14مختلف جماعتوں کےامیدوارکامیاب ہوئے۔۔ ضلع شرقی کی 62میں سے36پرایم کیوایم،2 پرپی پی،4 پرآزادجبکہ25 نشستیں دیگرجماعتوں نےحاصل کی،ضلع غربی کی98میں سے36پرایم کیوایم،5پرپی پی اور 10پرآزادامیدوارکامیاب ہوئے۔ ضلع کورنگی کی74میں سے60پرایم کیوایم اور4پرپی پی کامیاب ہوئی،ضلع ملیرکی58 میں سے8پرپی پی،2پرایم کیوایم اور10پرآزادامیدوارفتح حاصل کرنےمیں کامیاب رہے۔ لیاری میں پی پی کوبڑادھچکالگااورصرف6نشستیں لےسکی،مسلم لیگ ن4،جماعت اسلامی اورتحریک انصاف کوایک ایک اور3پرآزادامیدوارکامیاب ہوئے۔