Sunday, May 12, 2024

کراچی میں بلاول ہاؤس کے میڈیا سیل میں آگ لگ گئی

کراچی میں بلاول ہاؤس کے میڈیا سیل میں آگ لگ گئی
June 11, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی میں پیپلزپارٹی کے میڈیا سیل میں آتشزدگی کے واقعے میں قیمتی سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع بلاول ہاوس میڈیا سیل میں آگ لگنے کا واقعہ، نو تعمیر شدہ عمارت مین اچانک آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کے مختلف حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیابلاول ہاوس میڈیا سیل میں ابتدائی طور پر آگ عقبی حصے میں لگی اور ریکارڈ روم،پریس روم سمیت دیگر شعبوں کو بھی متاثر کیا۔

بلاول ہاوس میڈیا سیل میں آگ کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کا عملہ بروقت پہنچا، حال ہی میں ایس آئی ڈی سی ایل کے زریعے وزیراعظم پیکج کے تحت کراچی کو ملنے والی فائربریگیڈ گاڑیوں نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔

بلاول ہاوس میڈیا سیل میں آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی قرب و جوار میں موجود افراد بھی جمع ہوگئے جبکہ بلاول ہاوس میڈیا سیل کے عملے کو بھی بحفاظت نکالا گیا۔

ایس آئی ڈی سی ایل کے زریعے خریدی گئی فائربریگیڈ کو دیکھ کر وہاں موجود شہریوں نے طنز ومزاح پر مبنی جملوں کا تبادلہ کیا۔

پیپلزپارٹی کے بلاول ہاوس میڈیا سیل کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں تاہم ابتدائی رپورٹ کے مطابق کہا جارہاہے کہ عقبی حصے میں کچرے میں آگ لگی اور پھر شارٹ سرکٹ سے آگ کی شدت میں اضافہ ہوا۔