Wednesday, May 8, 2024

کراچی میں بل بورڈ گرنے کا ملبہ چھوٹے افسران پر ڈال دیا گیا

کراچی میں بل بورڈ گرنے کا ملبہ چھوٹے افسران پر ڈال دیا گیا
August 11, 2020

کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں بارش کے دوران دیوہیکل سائن بورڈ گرنے سے دو شہریوں کے زخمی ہونے کا مقدمہ اورعدلیہ کی برہمی کے بعد سیکرٹری بلدیات  سندھ  روشن علی شیخ نے اپنے قریبی عزیز میونسپل کمشنر کو بچانے کے لئے ضلع ساؤتھ میں تعینات دو افسران کو قربانی کا بکرا بنا دیا گیا۔

سیکرٹری بلدیات روشن علی شیخ اپنے رشتے دار کو عدالتی گرفت سے بچانے کیلئے سرگرم ہیں ، روشن علی شیخ نےشہربھر میں بل بورڈ لگوانے والےمیونسپل کمشنراخترعلی شیخ کو کلین چٹ دےدی اورملبہ چھوٹے افسران پر ڈال دیا۔

جب آوٹ ڈور ایڈورٹائزمنٹ کا محکمہ کے ایم سی کے پاس تھا تو اختر شیخ ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ تھے جبکہ معطل کیے جانے والے وزیر علی بیہلم ان کے دست راست تھے ، جب آوٹ ڈور ایڈورٹائزمنٹ کا محکمہ اضلاع کے حوالے کیا گیا تو کچھ عرصہ بعد اختر علی شیخ میونسپل کمشنر بلدیہ ضلع وسطی تعینات کردیےگئے ۔

ضلع میں بڑے پیمانے پر غیر قانونی بل بورڈز لگائے گئے ، اشتہاری بورڈز کی مد میں کروڑوں روپے کی بے قائدگیوں کی اطلاعات پر نیب کراچی نے اختر علی شیخ کے خلاف تحقیقات کا آغازکیا۔

تام بااثر اختر علی شیخ نے اہنا تبادلہ میونسپل کمشنر ضلع شرقی کرالیا جس کے بعد پوش علاقوں پر مشتمل بلدیہ ضلع شرقی سائن بورڈز کا جنگل بن گیا اس وقت اختر شیخ  میونسپل کمشنر بلدیہ جنوبی تعینات ہیں۔