Thursday, April 25, 2024

کراچی میں برساتی نالوں پر بنی تجاوزات کےخلاف آپریشن شروع

کراچی میں برساتی نالوں پر بنی تجاوزات کےخلاف آپریشن شروع
September 2, 2020

کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں برساتی نالوں پر بنی تجاوزات کےخلاف آپریشن شروع کردیا گیا ہے ، پہلے مرحلے میں گجرنالے پر تین مقامات پر کمرشل تجاوزات کو گرایا جارہاہے، اگلے مرحلے مکینوں کو متبادل جگہ فراہم کرکے مکانات گرائے جائیں گے۔

کراچی کوڈوبنےسے بچانےکامشن ، تجاوزات سے صاف کرنے کا مشن ، سب سے پہلے گجرنالے پرتین مقامات پر کمرشل تجاوزات گرائی جارہی ہیں ۔ کیفے پیالہ،نارتھ کراچی نالہ اسٹاپ اورضیاء الدین کے قریب  بیک وقت آپریشن کیاجارہاہے ، کےایم سی کاعملہ ہتھوڑوں کی مدد سے تجاوزات گرارہاہے جبکہ متاثرین کی بڑی تعداد جمع ہے۔

کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کےلئےپولیس کی اضافی نفری بھی  موجودہے ، اسسٹنٹ کمشنر نارتھ ناظم آباد کاکہناہےکہ پہلے مرحلے میں نالوں پر قائم تجارتی مقاصد کے لئے بنائی گئی عمارتوں کے ساتھ ساتھ غیرقانونی دکانوں کے شیڈز کو ہٹایاجائے گا۔

انتظامیہ کےمطابق  دوسرے مرحلے میں غیرقانونی مکانات کوخالی کرایا جائے گا ، رہائشی افراد کو بے گھر نہیں کرینگےان کومتبادل جگہ فراہم کریں گے۔