Thursday, March 28, 2024

کراچی میں بدترین لوڈ شیڈنگ کیخلاف جماعت اسلامی کے مظاہرے

کراچی میں بدترین لوڈ شیڈنگ کیخلاف جماعت اسلامی کے مظاہرے
July 10, 2020
کراچی (92 نیوز) کراچی میں بدترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف جماعت اسلامی نے شہر کے مختلف مقامات مظاہرے کیے۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک والوں کا لائسنس کینسل ہونا چاہیے۔ نااہل کے الیکٹرک، مگر خمیازہ بھکتے عوام جماعت اسلامی کراچی ایک بار پھر سڑؑکوں پر آگئی۔ حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں ہائی کورٹ مسجد خضراء کے باہر غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ، اوراوور بلنگ کے خلاف بھر پورا حتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کے الیکٹرک کی من مانیوں کے سبب پورا شہر کراچی اذیت میں مبتلا ہے، حکومت اس کا لائسنس کینسل کرکے اپنی تحویل میں لے۔ امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ کل کے الیکٹرک کے خلاف ہم شارع فیصل پر دھرنا بھی دینگے۔ حافط نعیم نے کے الیکٹرک کے دفتر کے باہر پی ٹی آئی کے دھرنے کا دھکاوا قرار دیا اور ایم کیوایم پر بھی تنقید کی۔ جماعت اسلامی کے تحت ہونے والے  مظاہرے کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے ، جس پر کے الیکٹرک کے خلاف نعرے درج تھے۔