Sunday, September 8, 2024

کراچی میں بدامنی کا منصوبہ ناکام‘ شاہ فیصل کالونی سے چھ ملزم گرفتار‘ اسلحہ برآمد

کراچی میں بدامنی کا منصوبہ ناکام‘ شاہ فیصل کالونی سے چھ ملزم گرفتار‘ اسلحہ برآمد
March 16, 2016
کراچی (92نیوز) رینجرز نے کراچی میں بدامنی کا منصوبہ ناکام بنا دیا، شاہ فیصل کالونی سے چھ ملزم گرفتار کر کے اسلحے کی کھیپ پکڑ لی جبکہ ڈیفنس اور گلشن اقبال سے ماسٹر مائنڈ سمیت تین اغوا کاروں کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں رینجرز کے ایکشن کے باعث کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا۔ شاہ فیصل کالونی سے چھ ملزم گرفتار کر کے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا۔ برآمدکردہ اسلحے میں دو ایل ایم جیز‘ سات ایس ایم جیز‘ اٹھارہ رائفلز‘ سات پستولیں اور گیارہ کریکرز شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق برآمد ہونے والا اسلحہ شہر میں دہشت گردی کیلئے استعمال کیا جانا تھا۔ ادھر رینجرز ٹاسک سیل نے مغوی کاشان سے تاوان لینے والے اغوا کاروں کی تلاش میں گلشن اقبال کے فلیٹ پر چھاپہ مار کر شواہد اور اسلحہ برآمد کر لیا جس کی بنیاد پر دستگیر سے اغواکار عدنان پکڑا گیا جس کی نشاندہی پر ڈیفنس سے ماسٹر مائنڈ توفیق جاگیرانی کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ کارروائی کے دوران مغوی کاشان سے وصول کردہ تاوان کی رقم‘ جعلی کرنسی‘ جعلی پاسپورٹ اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔