Friday, March 29, 2024

کراچی میں بجلی کے بعد گیس کی بھی قلت کا خدشہ

کراچی میں بجلی کے بعد گیس کی بھی قلت کا خدشہ
June 20, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی میں بجلی کے بعد گیس کی بھی قلت کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ سوئی سدرن کو ملنے والی گیس میں چالیس فیصد یعنی چار سو ایم ایم سی ایف ڈی کی کمی ہو گئی۔

خبر ہے  کہ سوئی سدرن کو ملنے والی گیس میں چار سو ایم ایم سی ایف ڈی کی کمی  کا سامنا   ہے  جبکہ کراچی کی طلب پندرہ  سو ایم ایم سی ایف ڈی  اور رسد آٹھ سو ایم ایم سی ایف ڈی ہے ۔

ذرائع کے مطابق ایس ایس جی سی  کے مطابق گیس شارٹیج کے سبب صنعتوں اور سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی بند کرنے کا بھی امکان ہے۔ دوسری جانب  کراچی کے کئی علاقوں میں گیس پریشر میں کمی اور ڈشیڈنگ  کی شکایات ہیں۔