Thursday, April 25, 2024

کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے بعد پانی کا بحران

کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے بعد پانی کا بحران
June 30, 2020

کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے بعد پانی کا بحران پیدا ہو گیا، مختلف علاقوں کے مکین بوند بوند پانی کو ترس گئے ۔

کراچی میں ایک کےبعد ایک مشکل سامنے آنے لگی ، بجلی کی لوڈشیڈنگ کےبعد شہری پانی کی قلت سےپریشان ہیں ، شہرکے مختلف علاقوں میں پانی  نایاب ہوگیا  جس سے  شہری پانی کی بوندبوند کوترس گئے ۔

گلستان جوہر میں واٹربورڈ کےوال سے پانی لیک ہوکر حوض میں گررہاہے ، شہری جان خطرے میں ڈال کر اس پانی کو بھی استعمال کےلئے کینوں میں جمع کرررہے۔

شہربھر میں واٹرٹینکرمافیہ بھی  پانی بیچ کر خوب مال بنارہاہے، شہری سوال کرتےہیں کہ واٹربورڈ کی لائنوں میں پانی آتا نہیں ٹینکروالوں کو پانی کہاں سےمل جاتاہے۔

شہریوں نےمطالبہ کیاکہ پانی کی فراہمی کو یقینی  بنانےکےلئےاقدامات کئے جائیں۔