Thursday, April 25, 2024

کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کیخلاف کامران اختر کا انوکھا احتجاج

کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کیخلاف کامران اختر کا انوکھا احتجاج
April 18, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) کراچی میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف  ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی کامران اختر مئ انوکھا احتجاج کیا۔کامران اختر بلب کا ہار پہن کر سندھ اسمبلی پہنچ گئے ۔ ایم کیوایم کے رکن کامران اختر نے کےالیکٹرک کیخلاف انوکھے انداز میں احتجاج کیا  ، بلب کا ہار پہن کر اسمبلی پہنچ گئے  اور چلتا پھرتا پول بن گئے مگر بجلی نہ تھی ۔ کامران اختر نے کےالیکٹرک اور حکومت کو لوڈشیڈنگ کاذمہ دار قرار دیا ۔متحدہ رکن اسمبلی نے کہا بجلی کی طویل بندش سے جنازوں میں بھی مشکلات کا سامنا ہے ۔ کامران اختر کا کہنا تھا بجلی کے ستائے شہری وزیراعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ کریں گے ، عابدشیرعلی ذمہ داریاں ادا کرنےکی بجائےحکومت بچانےمیں مصروف ہے ۔ دوسری جانب  شہر کے مختلف علاقوں میں آج بھی بجلی کی آنکھ مچولی  کا سلسلہ جاری ہے جس سے شہری اذیت کا شکار ہیں ۔