Friday, April 19, 2024

کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری

کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری
July 8, 2020

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری  مختلف علاقوں میں آٹھ سےدس گھنٹے بجلی بند کی جارہی ہے ، شہری کہتےہیں شدیدگرمی میں بجلی کی بندش اوراووربلنگ  نے زندگی  مشکل کردی ہے۔

کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کاسلسلہ جاری ہے ، مختلف علاقوں میں آٹھ سےدس گھنٹے بجلی بند کی جارہی ہے۔ لانڈی،ملیر،کورنگی،شاہ فیصل کالونی اورقائدآباد کےعلاقوں میں آٹھ سےدس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ  ہورہی ہے۔

گلستان جوہر،گلشن اقبال،عزیزآباد،لیاقت آباد میں چھ سےآٹھ گھنٹے بجلی بند کی جارہی ہے ۔ نارتھ کراچی،نارتھ ناظم آباد،اورنگی ٹاون اور بلدیہ ٹاون میں بھی چھ سےآٹھ گھنٹےبجلی  غائب رہتی ہے۔

کھارادر،لیاری،کیماڑی ،رنچھوڑلائن،لائینزایریا میں آٹھ سےدس گھنٹے بجلی بندہونا معمول بن گیا ، شہری کہتے لوڈشیڈنگ اور اووربلنگ  نے جینا مشکل کردیاہے۔

شہریوں نےوفاق اورسپریم کورٹ سےمطالبہ کیاکہ کےالیکڑک کےمعاملات کا نوٹس لیں ، بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائےاور اووربلنگ کا سلسلہ ختم کروایاجائے۔