Sunday, May 19, 2024

کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں اچانک اضافہ ،عوام کا گرمی سے برا حال

کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں اچانک اضافہ ،عوام کا گرمی سے برا حال
June 22, 2020

کراچی ( 92 نیوز)  کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اچانک اضافہ ہوگیا، شہری حیران ہے کہ اسکول بند،کالج بند یونیورسٹیاں بند،اسمارٹ لاک ڈاون والے علاقوں میں دکانیں اور مارکیٹیں بند پھر بجلی کی لوڈ شیڈنگ کیوں کی جارہی ہے۔کوروناسےمتاثرہ شہری گھروں میں آئسولیٹ  ہیں وہ بھی بے آرام ہورہےہیں۔

کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اچانک اضافہ ہو گیا ،  شہری سوال کرتےہیں کہ واقعی بجلی کا بحران ہے یا یہ سستی گیس لینے کاطریقہ ہے؟ ، بیشترعلاقوں میں رات کے اوقات میں بجلی وقفےوقفےسےبجلی بند کی جاتی ہے۔

کوروناسےمتاثرہ گھروں میں آئسولیٹ شہریوں کی نیند میں بھی لوڈشیڈنگ کی وجہ سےخلل پیدا ہورہاہے، بچے،خواتین اور  بزرگ بھی بےوقت بجلی بند ہونےسے پریشان ہیں۔

شہری کہتےہیں کے الیکٹرک کونجی شعبے میں گئے برسوں بیت گئے لیکن لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل نہیں ہوا ، ہرمہینے ہزاروں روپے  بل بھرنے کےباجوود بجلی نہیں مل رہی ہے۔

شہریوں نےمطالبہ کیاکہ وفاقی حکومت یا سپریم کورٹ کراچی میں لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لیں اور بجلی کی بندش کی  اصل وجہ بھی معلوم کریں۔