Thursday, March 28, 2024

کراچی میں بجلی کی آنکھ مچولی تھم نا سکی

کراچی میں بجلی کی آنکھ مچولی تھم نا سکی
July 14, 2020
کراچی (92 نیوز) کراچی میں بجلی کی آنکھ مچولی تھم نا سکی۔ کے الیکٹرک نے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں معمولی کمی کرکے  اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں کئی گھنٹے کا اضافہ کر دیا۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل اور اسد عمر کے کراچی  میں غیر اعلانیہ لوڈ  شیڈنگ نہ  کرنے کے اعلانات کا کے الیکٹرک پر کوئی خاص اثر نہ ہوا۔ کے الیکڑک نے شہر  میں بجلی کی غیر لوڈ شیڈنگ میں معمولی کمی کرکے اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں کئی کئی گھنٹے کا اضافہ کر دیا ۔ کراچی میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے سب سے زیادہ متاثر  سرجانی اورنگی ٹاؤن ، اولڈ سٹی ایریاز ہیں جہاں  6 سے 9 گھنٹے  بجلی بند کی جارہی ہے جبکہ ملیر ، قائد آباد ، لانڈھی ، کورنگی ، شاہ فیصل کالونی میں 7 سے 8 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ معمول ہے۔ دوسری جانب  کراچی  کے شہریوں کی طرف سے اوور بلنگ کی شکایات  کے بعد گورنر سندھ متحرک ہوگئے ۔ کے الیکڑک کے خلاف نیپرا کو خط لکھ دیاْ جس میں کہا گیا ہے کہ شہریوں کیلئے بجلی کا بل ڈراؤنے خواب کی طرح ہو گیا ہے۔ کے الیکٹرک ریلیف کے بجائے لوگوں سےادائیگی کا مطالبہ کررہی ہے۔ گورنر سندھ نے اوور بلنگ کی شکایتوں پر آڈٹ کروانے کا مطالبہ کر دیا۔