Monday, May 13, 2024

کراچی میں بجلی کا شدید بحران، طویل اور غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ نہیں رک سکا

کراچی میں بجلی کا شدید بحران، طویل اور غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ نہیں رک سکا
July 5, 2020
کراچی (92 نیوز) کراچی میں بجلی کا بحران شدید ہوگیا، مختلف علاقوں میں طویل اور غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ نہیں رک سکا، کئی علاقے رات بھر اندھیرے میں ڈوبے رہے۔ کراچی میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ، کے الیکٹرک کو اضافی گیس اور بجلی کی فراہمی بھی کردی گئی، لیکن شہریوں کی زندگی تاحال عذاب بنارکھی ہے۔ اور گرمی میں جینا عذاب بنادیا۔ کراچی کے شہریوں کو رات میں سکون کی نیند نصیب نہیں، اور نئے دن کا آغاز گھروں کے باہر بیٹھ کر بجلی کے انتظار میں کرنے لگے۔ شہرقائد میں 8 سے 10 گھنٹے کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ معمول بن گئی۔ مختلف علاقوں میں 6 سے 8 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ معمول بنادی گئی ہے، جبکہ 100 فیصد ریکوری والے علاقے میں بجلی کے بحران سے محفوظ نہیں۔ کراچی الیکٹرک کی نااہلی سے تنگ شہری بھی پھٹ پڑے، اور کہتے ہیں بجلی آتی نہیں، لیکن اضافی بِلوں نے پریشان کرکے رکھا ہوا ہے۔ شہر قائد میں گلستان جوہر، گلشن اقبال، بلدیہ ٹاؤن، لائنز ایریا، رنچھوڑلائن اور اورنگی ٹاؤن میں 6 گھنٹے، جبکہ قائد آباد، ملیر، شاہ فیصل کالونی، کورنگی، کیماڑی اور دیگر علاقوں میں 8 سے 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔