Monday, May 13, 2024

کراچی میں بجلی کا بحران ، گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ سرگرم ہو گئے

کراچی میں بجلی کا بحران ، گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ سرگرم ہو گئے
August 30, 2020

کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں بجلی کا بحران،گورنر اور وزیراعلی سندھ سرگرم ہو گئے ، گورنر عمران اسماعیل نے وفاقی وزیرتوانائی عمرایوب اور سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی سے رابطہ کرلیا جبکہ وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ کے الیکٹرک کے دفتر پہنچ گئے۔

کراچی میں بجلی کا بحران  کا خاتمہ  کیسے کیا جائے گورنر  اور  وزیر  اعلیٰ  سندھ سر گرم ہوگئے ، شہر میں  جاری بحران  پر گورنر  عمران اسماعیل  نے وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب ،معاون خصوصی شہزاد قاسم  اور سی ای او کے الیکٹرک  سے مونس علوی کو ٹیلی فون کیے صورتحال پر بریفنگ لی اور جلد سے جلد بجلی بحال کرنے کی ہدایت کی ۔ 

گورنر سندھ  نے مونس علوی سے گفتگو  میں برہمی کا اظہار کرتے ہوئے  کہا کہ بارش رکے دو دن گزر گئے اور اب  بھی بجلی بحال نہ ہونا سمجھ سے بالاتر ہے۔

بجلی کی صورتحال پر وزیر  اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ   کے الیکٹر ک کے دفتر پہنچ گئے برہمی کا اظہار  کرتے ہوئے کہا یہ کون سی سروس  ہے  کہ 35 پینتیس  گھنٹے بجلی غائب  رہے ڈ یفنس کلفٹن اور شہر کے بیشتر علاقوں میں بحال نہیں ہوئی لوگ تنگ ہوکر لاء اینڈ آرڈر کی صورتھال پیدا نہ کردیں  ۔

وزیراعلیٰ سندھ کو کے الیکٹرک سی ای او مونس علوی کی بریفنگ دی 1900 میں سے 1615 فیڈرز کام کررہے ہیں،کچھ علاقوں میں چار4 فٹ پانی کھڑا ہے  ہم بجلی بحال کریں،جس پر وزیر اعلٰیٰ سندھ نے ایم ڈی واٹر بورڈ پانی کی فوری نکاسی کےاحکامات  دئیے ۔مونس علوی  سندھ کو یقین دلایا کہ  پانی نکوالنے کی صورت میں رات 12 سے ایک  بجے تک ڈیفنس کے 66 سے 50 فیصد فیڈرز بحال کردیں گے۔