Thursday, April 25, 2024

کراچی میں بجلی کا بحران، روشنیوں کا شہر اندھیروں میں ڈوب گیا

کراچی میں بجلی کا بحران، روشنیوں کا شہر اندھیروں میں ڈوب گیا
April 22, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی میں کے الیکٹرک نے شہریوں کو رلا کر رکھ دیا۔ گیس کی کمی کا بہانہ بنا کر بجلی کی طویل دورانیے تک بندش معمول بن گیا۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ 12 سے 14 گھنٹے تک پہنچ گئی ۔ لانڈھی ، ملیر ، شاہ فیصل کالونی ، گسلتان جوہر ، گلشن اقبال ، ایف بی ایریا ، لیاقت آباد ، بلدیہ ٹاؤن ، ناظم آباد سمیت کئی علاقوں میں آدھا دن بجلی کے بغیر گزرنے لگا ہے ۔ بجلی کی بندش نے کاروباری افراد کو بھی نہیں بخشا ۔ تاجر طبقہ بھی کاروبار متاثر ہونے سے پریشان ہے ۔ شہری کہتے ہیں ہر ماہ بِل تو بھیج دیئے جاتے ہیں لیکن وفاقی اور صوبائی حکومتیں کے الیکٹرک کو لگام نہیں ڈال سکیں ۔