Thursday, May 9, 2024

کراچی میں بجلی کا بحران ختم نہ ہو سکا، عوام شدید گرمی میں مشکلات کا شکار

کراچی میں بجلی کا بحران ختم نہ ہو سکا، عوام شدید گرمی میں مشکلات کا شکار
July 6, 2020

کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں بجلی کا بحران ختم نہ ہوسکا ، طویل اورغیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں کئی کئی گھنٹے بجلی کی فراہمی معطل رہتی ہے۔

وفاق نے  کے الیکٹرک کو اضافی گیس اور بجلی بھی  فراہم کردی لیکن کراچی میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے اور  شہریوں کی اذیت  کم  نہ ہوسکی ۔ دن ہو یا رات کراچی کے شہریوں کو سکون کی نیندنصیب نہیں ، 8 سے 10 گھنٹے کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ

معمول بن گئی ہے جبکہ 100 فیصد ریکوری والے علاقے میں بجلی کے بحران سے محفوظ نہیں ۔

کے الیکٹرک کی نااہلی سے تنگ شہری بھی پھٹ پڑے  ،  کہتے ہیں بجلی  آتی  نہیں مگر ہر ماہ اضافی بلز  ضرور بھیج دئیے جاتے  ہیں ۔

ناظم آباد ، لیاقت آباد ، گلستان جوہر، گلشن اقبال، ایف بی ایریا لائنز ایریا، رنچھوڑلائن  اورنگی ٹاؤن،  قائد آباد، ملیر، شاہ فیصل کالونی، کورنگی،کیماڑی اور  دیگر علاقوں میں 8 سے 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ معمول بن چکی ہے ۔

دوسری جانب کراچی میں آج   سے متوقع بارشوں  کے پیش نظر نیپرا نے کےالیکٹرک کو حادثات کی  روک تھام یقینی بنانے کی ہدایت کردی گذشتہ سال  مون سون بارشوں کے دوران  کرنٹ لگنے سے  49افراد ہلاک ہوئے تھے۔