Friday, April 26, 2024

کراچی میں بجلی بحران کی ذمہ دار کے الیکٹرک ہے : نیپرا فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی

کراچی میں بجلی بحران کی ذمہ دار کے الیکٹرک ہے : نیپرا فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی
June 28, 2015
اسلام آباد (92نیوز) نیپرا فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے کراچی میں بجلی کے بحران سے متعلق تحقیقات مکمل کر لیں۔ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے کراچی میں بجلی کے بحران کا ذمہ دار کے الیکٹرک کو قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق فیکٹ فائڈنگ کمیٹی کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق کے الیکٹرک کی بجلی کی پیداوار طلب اور لائن لاسز سے متعلق تحقیقات کی گئیں۔ نیپرا رپورٹ کے مطابق کے الیکٹرک کمپنی نے 3 سال میں چھتیس کروڑ دس لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کرنی تھی۔ نجکاری کے بعد کے الیکٹرک کمپنی معاہدے کے تحت بجلی کی پیدوار بڑھانے میں ناکام رہی۔ شہر میں بجلی کی طلب بڑھتی رہی لیکن صلاحیت ہونے کے باوجود بجلی کی پیداوار میں اضافہ نہیں کیا گیا۔ کے الیکٹرک کمپنی لائن لاسزز کم کرنے اورٹرانسمیشن سسٹم بہتر کرنے بھی ناکام رہی۔ کے الیکٹرک وفاق سے یومیہ چھ سو پچاس میگاواٹ بجلی حاصل کرتی رہی لیکن اپنے بجلی گھر بند رکھے۔ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ کے الیکٹرک نے معاہدے کی پاسداری نہیں کی اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔