Tuesday, April 23, 2024

کراچی میں بجلی بحران کا ذمہ دار کے الیکٹرک قرار،نیپرا رپورٹ

کراچی میں بجلی بحران کا ذمہ دار کے الیکٹرک قرار،نیپرا رپورٹ
July 21, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) کے الیکٹرک کراچی میں بجلی بحران کی ذمہ دار قرار، نیپرا کی تحقیقاتی ٹیم نے رپورٹ مکمل کرلی ۔تحقیقاتی ٹیم نے کے الیکٹرک کےخلاف اقدامات کی سفارش کردی۔

نیپرا  تحقیقاتی ٹیم نے کراچی میں کے الیکٹرک کے فیڈرز ،پاور پلانٹس  ، کے الیکٹرک کی پیداواری صلاحیت، بجلی کی طلب اور رسد کا جائزہ لیا ۔ رپورٹ کے مطابق کے الیکٹرک کا جواز غلط ہے کہ  بجلی کے بحران کی وجہ ایندھن کی کمی ہے۔ کے الیکٹرک فرنس آئل پر بجلی پیدا کرنے سے گریزاں ہے۔کے الیکٹرک کا سسٹم طلب کے مطابق بلاتعطل بجلی فراہم نہیں کر سکتا۔

ذرائع کے مطابق  نیپرا ٹیم نے کے الیکٹرک کو بجلی بحران کا ذمہ دار قرار دے دیا۔رپورٹ کے مطابق  کراچی میں بجلی  بحران کی ذمہ داری کے الیکٹرک پر عائد ہوتی ہے۔، نیپرا  تحقیقاتی ٹیم نے کراچی میں کے الیکٹرک کے فیڈرز ، پاور پلانٹس  ، کے الیکٹرک کی پیداواری صلاحیت، بجلی کی طلب اور رسد کا جائزہ لیا ۔

 رپورٹ کے مطابق کے الیکٹرک کا جواز غلط ہے کہ  بجلی کے بحران کی وجہ ایندھن کی کمی ہے ، کے الیکٹرک فرنس آئل پر بجلی پیدا کرنے سے گریزاں ہے۔کے الیکٹرک کا سسٹم طلب کے مطابق بلاتعطل بجلی فراہم نہیں کر سکتا۔

نیپرا رپورٹ  کے مطابق کے الیکٹرک نے بجلی کی پیداوار کے لیے نتیجہ خیز سرمایہ کاری نہیں کی ، گیس کے بقایاجات کی وجہ سے بجلی کی پیداوار متاثر ہو رہی ہے، کے الیکٹرک صارفین کو بلا تعطل بجلی فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔

 کے الیکٹرک نے سوئی سدرن گیس سے معاملات طے نہیں کیے۔۔تحقیقاتی ٹیم نے کے الیکٹرک کے خلاف اقدامات کی سفارش کر دی ہے ۔