Saturday, May 11, 2024

کراچی میں بجلی بحران پھر سر اٹھانے لگا

کراچی میں بجلی بحران پھر سر اٹھانے لگا
August 21, 2020
 کراچی (92 نیوز) کراچی میں بجلی بحران پھر سر اٹھانے لگا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں غیراعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ معمول بن گیا۔ گلستان جوہر، گلشن اقبال میں بجلی کی فراہمی معطل رہی۔ فنی خرابی کے نام پر بھی مختلف علاقوں میں گھنٹوں بجلی کی بندش جاری ہے۔ شہری دہری اذیت میں مبتلا ہیں۔ ادھر ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے شہر میں بجلی کی فراہمی جاری ہے۔ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی تردید کرتے ہیں۔ لوڈشیڈنگ کے اوقات کے الیکٹرک کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ علاقوں میں نقصانات اور بجلی چوری کی شرح پر منحصر ہوتا ہے۔ علاقائی فالٹ کو لوڈشیڈنگ سے تشبیہ دینا مناسب نہیں۔ رجسٹرڈ صارفین کو لوڈشیڈنگ کی پیشگی اطلاع دی جاتی ہے۔ علاقائی فالٹ کی درستگی کے لیے صارفین 118 کال سینٹر، یا 8119 پر ایس ایم ایس کے ذریعے رابطہ کریں۔