Thursday, April 18, 2024

کراچی میں بارہ ربیع الاول کیلئے سکیورٹی پلان فائنل

کراچی میں بارہ ربیع الاول کیلئے سکیورٹی پلان فائنل
November 9, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں عید میلاد النبیﷺ کیلئے سکیورٹی  پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ، مرکزی جلوس کھارا در سے برآمد ہو گا جس کی سکیورٹی کیلئے  4700 سے زائد اہلکار و افسران فرائض انجام دینگے جب کہ رینجرز کے جوان بھی  تعینات ہوں گے ۔ ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی  سرکار دو عالم ﷺ کا یوم ولادت جوش و خروش سے منانے کی تیاریاں مکمل  کر لی گئیں ہے ، پولیس نے بھی سکیورٹی کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے ۔  مرکزی جلوس کی سکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں ۔ عید میلاد النبیؐ کے موقع پر کراچی میں چھوٹے بڑے  سینکڑوں جلوس نکالے جائیں گے  ، مرکزی جلوس کا آغاز کھارادر سے ہوگا  اور شرکاء ایم اے جناح روڈ سے ہوتے ہوئے نشترپارک پہنچیں گے ۔ مرکزی جلوس کی حفاظت کیلئے 4 ہزار 700 سے زائد اہلکار اور افسران ذمہ داریاں سنبھالیں گے  جن میں   17  ایس ایس پیز اور  46  ڈی ایس پیز بھی شامل ہوں گے ،جلوس کی گزر گاہوں کو مکمل طور پر بند کیا جائے گا، سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی بھی کی جائے گی ۔ جلوس کے اختتام پر نشتر پارک میں جلسہ کا انعقاد کیا  جائے گا  ،جس سے مذہبی رہنماء خطاب کریں گے  ۔