Friday, April 19, 2024

کراچی میں بارشوں کے بعد صفائی، ستھرائی نہ ہونے پر مکھیوں، مچھروں کی بھرمار

کراچی میں بارشوں کے بعد صفائی، ستھرائی نہ ہونے پر مکھیوں، مچھروں کی بھرمار
August 27, 2019
 کراچی (92 نیوز) کراچی بڑے مسائل کا گڑھ بن گیا۔ بارشوں کے بعد صفائی، ستھرائی نہ ہونے پر مکھیوں، مچھروں کی بھرمار ہے، جس کے باعث جہاں شہریوں کا جینا محال ہوگیا، وہیں بیماریاں بھی پھیل رہی ہیں۔ جیالی سرکار اور مئیر کراچی کی ناقص کارکردگی عذاب بن گئی۔ گندگی اور غلاظت کے سبب مکھیوں اور مچھروں کی بہتات نے شہریوں کا جینا محال کر دیا۔ ادھر مکھیوں، مچھروں کی بھرمار بیماریوں کا سبب بھی بن رہی ہے۔ ڈائریا، گیسٹرو، ٹائیفائیڈ اور پیٹ کے امراض میں اضافہ ہو گیا۔ شہری کہتے ہیں جلد از جلد اسپرے کروایا جائے ۔ نائنٹی ٹو نیوز نے مکھیوں کی یلغار کی نشاندہی کی تو میئر کراچی نے ملیر میں اسپرے مہم کا افتتاح کرکے خاموشی اختیار کر لی۔