Friday, May 10, 2024

کراچی میں بارشوں کے بعد سے سیوریج کا نظام درہم برہم

کراچی میں بارشوں کے بعد سے سیوریج کا نظام درہم برہم
September 12, 2020

کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں بارشوں کے بعد سے سیوریج کا نظام درہم برہم  ہے ، سڑکیں پہلے بارش کے پانی کی وجہ سےتالاب بنی ہوئی تھیں اور ابسیوریج کےپانی کی وجہ سےجوہڑ کا منظر پیش کررہی ہیں،گلستان جوہر ہو یا برنس روڈ سب جگہ سیوریج کاپانی سڑکوں پر بہہ رہاہےسٹی کورٹ کا احاطہ میں بھی سیوریج کاپانی جمع ہے۔

کراچی میں بارشوں سےتباہ سیوریج کا نظام بحال نہ ہوسکا ، مختلف علاقے سیوریج کےپانی میں ڈوبےہوئے ہیں ، گلستان جوہربلاک ون میں سیوریج کاپانی سڑکوں پر بہہ رہاہے ، برنس روڈ اوراطراف کےعلاقوں میں بھی سیوریج کاپانی وبال بن چکاہے ، گلی محلے بھی گندگی کا شکارہیں ، شہریوں نےآنےجانےکےلئے گلیوں میں بلاکس رکھ دیئے ہیں۔

کے ایم سی آفس اور سٹی کورٹ کی سڑکیں بھی جوہڑ بن چکی ہیں ، کے ایک سی کے مرکزی دفتر کی سڑک پر گٹر کا پانی جمع ہوگیا ، سٹی کورٹ کااحاطہ میں بھی  زیر آب آیا ہواہے ، وکلاٗ اور سائلین کو آنےجانے میں شدید مشکلات پیش آرہی ہیں،شہری فوٹ پاتھ پر  اور اینٹیں رکھ کر چلنے پر مجبور ہیں۔