Thursday, April 25, 2024

کراچی میں بارش ہو رہی تھی ، وزرا زرداری کی سالگرہ منارہے تھے ، خرم شیر زمان

کراچی میں بارش ہو رہی تھی ، وزرا زرداری کی سالگرہ منارہے تھے ، خرم شیر زمان
July 28, 2020

کراچی ( 92 نیوز)رہنما پاکستان تحریک انصاف خرم شیر زمان نے کہا کہ کراچی میں بارش ہورہی تھی،وزرا زرداری کی سالگرہ منا رہے تھے، بلاول زرداری نے کراچی سے سوتیلی ماں والا سلوک کیا ہے۔

رہنما تحریک انصاف خرم شیر زمان نے کہا کہ  زرداری ٹولہ سندھ کو برباد کرنے پر تلا ہوا ہے، سندھ کو پیپلزپارٹی سے چھٹکارے کی ضرورت ہے ۔ وفاق سے بھی ناراضگی اور شکایت ہے، جب عوام پانی ڈوب کرمرجائیں گے تب ان کیخلاف ایکشن لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پورے صوبے کو 5 وزراء کا ٹولہ چلا رہا ہے،، 33ارب روپے کے آر او پلانٹ لگے اس کا ذمہ دار کون ہے، ہرسال شہر قائد میں نالوں کی صفائی کیلئے40 کروڑ روپے جاری کئے جاتے ہیں، بارشوں میں سینٹری ورکرز اور ڈی ایم سیز کا اسٹاف نظر نہیں آیا، سازشیں چل رہی ہیں ،بلدیاتی الیکشن کو ملتوی کیا جائے۔

خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ بلاول زرداری نے کراچی سے سوتیلی ماں والا سلوک کیا ہے، مراد علی شاہ صاحب آپ نے سہیون کا بھی یہی حال کیا ہے ،پیپلزپارٹی  میں دم نہیں وہ وزارتیں چلا سکیں، پیپلزپارٹی کے دونوں بلدیاتی وزیر ناکام ہوچکے ہیں۔