Thursday, April 25, 2024

کراچی میں بارش کے پانی کی نکاسی میں تاخیر کی وجہ ندی نالوں کی صفائی نہ ہونا تھی ، سعید غنی

کراچی میں بارش کے پانی کی نکاسی میں تاخیر کی وجہ ندی نالوں کی صفائی نہ ہونا تھی ، سعید غنی
August 2, 2020
 کراچی (92 نیوز) سعید غنی نے کہا کراچی میں بارش کے پانی کی نکاسی میں تاخیر کی بڑی وجہ ندی نالوں کی بروقت صفائی نہ ہونا تھی۔ سندھ اسمبلی آڈیٹوریم میں صوبائی وزراء نے پریس کانفرنس کی۔ سعید غنی نے کہا گرین لائن کی کنسٹرکشن بھی ندی نالوں کے چوک ہونے کا باعث بنی ۔ لیاقت آباد کے مقام پر نالہ سیمنٹ کے پتھروں کی وجہ سے بلاک ہوا ۔ کچھ کوتاہیاں ہوئیں لیکن سازشیں بھی ہوئیں۔ محمود نالے کے اطراف تجاوزات ہٹانے پر چوول وزیر رکاوٹ بنا۔ چوول وزیر نے محمود آباد میں نالے پر تجاوزات ہٹانے نہیں دی۔ اورنگی ٹاون میں نالے پر مکانات بنے ہوئے ہیں ۔ کشمیری محلہ نالے کےساتھ ہے، بہاو بڑھا تو پانی گھروں میں آیا ۔ سعید غنی کا کہنا تھا کچھ علاقوں میں جو مسائل ہوئے اسکے سبب بھی ہیں ۔ چوکنگ پوائنٹس کو دوبارہ پتھر ڈال کر مسائل کا شکار کیا گیا۔ لوگوں کے گھروں میں پانی لاہور میں بھی گیا ۔ پشاور پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی بارش سے نقصانات ہوئے۔ سندھ کی منتخب حکومت کو اپنے مفادات کے لیے ایجنڈے کی بنیاد پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔