Thursday, May 9, 2024

کراچی میں بارش کے بعد موسم مزید سرد ہو گیا

کراچی میں بارش کے بعد موسم مزید سرد ہو گیا
January 13, 2020
کراچی ( 92 نیوز) سردی نے کراچی  میں ڈیرے جما لئے ، محکمہ موسمیات نے کراچی میں سردی کی لہر بیس سے بائیس جنوری تک جاری رہنے کی پیش گوئی کردی، کراچی والے کہتے ہیں  اس بار سردی نے تمام گلے شکوے دور کردیے ہیں ۔ موسم سرما کی پہلی بارش کے بعد موسم مزید سرد ہوگیا ، کراچی میں درجہ حرارت کم سے کم بارہ سینٹی گریڈ رہا ، شہری کہتے ہیں سرد موسم میں صبح سویرے پارک کا سیر کا اپنا ہی مزہ ہے ۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کل سے مزید درجہ حرارت کم ہونے کی نوید سنائی ہے ،موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں مغربی سسٹم کراچی سے نکل چکا ہے اور اب بارش کا کوئی امکان نہیں جبکہ ہوائیں معمول کے مطابق چلتی رہیں گی ۔