Friday, April 19, 2024

کراچی میں بارش، کرنٹ لگنے اور دیوارگرنے سے 4 افراد جاں بحق

کراچی میں بارش، کرنٹ لگنے اور دیوارگرنے سے 4 افراد جاں بحق
July 27, 2020

کراچی (92 نیوز) کراچی میں بارش کے دوران کرنٹ لگنے اور دیوارگرنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

کراچی کے علاقے موچکو میں ماربل فیکٹری میں کرنٹ لگنے سے جھلس کر 2 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 زخمی ہوگئے، اورنگی ٹاؤن اسلام چوک کے قریب گھر میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا گیا۔  

ناظم آباد 2 نمبر میں گجرنالے کے قریب گھر کی دیوار گرنے سے ایک شخص چل بسا۔ کراچی میں بارش کے باعث نشیبی علاقے تاحال ڈوبے ہوئے ہیں۔