Sunday, September 8, 2024

کراچی میں بارش، رینجرز اور پولیس اہلکار شہریوں کی مدد میں پیش پیش

کراچی میں بارش، رینجرز اور پولیس اہلکار شہریوں کی مدد میں پیش پیش
July 28, 2020
کراچی (92 نیوز) کراچی میں بارش کے دوران رینجرز اور پولیس اہلکار شہریوں کی مدد میں پیش پیش رہے۔ نارتھ ناظم آباد میں عمارت میں پانی داخل ہوتے ہی رینجرز اہلکارمدد کو پہنچے، شہریوں کو بحفاظت نکال کر بس میں منتقل کیا۔ عزیزآباد میں پولیس اہلکاروں نے شہری کی گاڑی پانی سے نکالنے میں مدد کی، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں ہونے والی بارش کے باعث ناطم آباد کے ڈی اے چونگی پربارش کا پانی جمع ہے۔ بارش کا پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہے، شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔