Saturday, April 20, 2024

کراچی میں بارش اور ژالہ باری سے سردی کی شدت میں اضافہ

کراچی میں بارش اور ژالہ باری سے سردی کی شدت میں اضافہ
December 18, 2017

کراچی (92 نیوز) کراچی میں تیز ہواوں کے ساتھ موسلا دھار بارش اور ژالہ باری نے موسم سرد کر دیا۔
صبح سویرے اچانک تیز ہواوں کے ساتھ موسلا دھار بارش اور پھر ژالہ باری ہوئی۔
موسم ایسا سرد ہوا کہ درجہ حرارت گر کر دس سنٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔
ڈیفنس، بہادر آباد، اورنگی ٹاون، کورنگی، ملیر، بلدیہ ٹاون، سائٹ، سعید آباد اور شاہراہ فیصل سمیت ملحقہ علاقوں میں بادل خوب گرجے اور برسے۔
بارش ایسے ہوئی کہ ہر طرف جل تھل ایک ہو گیا۔
محکمہ موسمیات نے آج دن بھر وقفے وقفے سے بارش کی نوید سناتے ہوئے شہریوں کو یہ خوشخبری بھی دی ہے کہ آج کراچی کا درجہ حرارت 14 سنٹی گریڈ سے نہیں بڑھے گا۔
دوسری طرف موسلا دھار بارش سے نیو کراچی، نارتھ کراچی، سمیت کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔
کے الیکٹرک عملے نے بارش تھمتے ہی بحالی کا کام شروع کر دیا۔