Wednesday, May 1, 2024

کراچی میں بادلوں کے ڈیرے ، سمندری ہوائیں تھم تھم کر چل رہی ہیں

کراچی میں بادلوں کے ڈیرے ، سمندری ہوائیں تھم تھم کر چل رہی ہیں
July 30, 2020

کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں آج بھی بادلوں کے ڈیرےہیں، سورج بادلوں کے پیچھے چھپا ہوا ہے ، لیکن سمندری ہوائیں تھم تھم  کر چل رہی  ہے جس کی وجہ سےحبس کی صورتحال ہے،محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ کہیں کہیں بونداباندی ہوسکتی ہے۔

کراچی میں بادل چھائے ہوئے ہیں ، کہیں کالے بادل دیکھائی دےرہےہیں تو کہیں سفید ، سورج بادلوں کےپیچھے آرام کررہاے ، جس کی وجہ سےشہر میں گرمی کی شدت میں کمی  آئی ہے۔

تاہم سمندری ہوائیں بہت کم چل رہی ہیں جس کی وجہ سےحبس کی صورتحال ہے ، محکمہ موسمیات نےپیشگوئی کی ہےکہ شہر کےکہیں کہیں بوندا باندی ہوسکتی ہے ، چند ایک علاقوں میں ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔