Thursday, March 28, 2024

کراچی میں بادلوں کے ڈیرے ، بوندا باندی نے موسم مزید خوشگوار کر دیا

کراچی میں بادلوں کے ڈیرے ، بوندا باندی نے موسم مزید خوشگوار کر دیا
August 31, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی میں بادلوں کے ڈیرے ہیں۔ شہر میں کہیں ہلکی ہلکی بارش ہو رہی ہے تو کہیں بوندا باندی نے موسم مزید خوشگوار کر دیا۔ کراچی بادلوں کی لپیٹ میں ہے۔ سورج بھی بادلوں کے پیچھےکہیں چھپا ہوا ہے۔ لانڈی، ملیر ، کورنگی، شاہ فیصل کالونی میں ہلکی ہلکی بارش ہوئی۔ گلستان جوہر، گلشن اقبال، ناظم آباد، اورنگی ٹاون میں بھی ہلکی ہلکی بونداباندی ہوئی۔ کھارادر، لیاری، کیماڑی ،کلفٹن اور ڈیفنس میں بھی بادل ہلکے ہلکے برسے۔ ہلکی بارش کے بعد سبزہ بھی نکھر گیا۔ شہری بھی خوش ہو گئے۔ موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں کہ آج کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری رہنے کا امکان ہے اور آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خوشگوار ہی رہے گا۔ ہلکی بارش کے بعد شہر کے بیشترعلاقوں میں بجلی چلی گئی اور موسم کا مزہ کرکرا کر دیا۔