Saturday, May 18, 2024

کراچی میں بادلوں کے ڈیرے؛ 4 افراد کرنٹ لگنے جاں بحق

کراچی میں بادلوں کے ڈیرے؛ 4 افراد کرنٹ لگنے جاں بحق
August 23, 2017

کراچی (92 نیوز) کراچی میں دوسرے روز بھی بادل خوب برسے۔ ہر طرف جل تھل ایک ہوگیا، مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے سے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ محکمہ موسمیات نے آج بھی تیز بارش کی پیش گوئی کر دی۔

بارش کا مسلسل دوسرا روز، وقفے وفقے سے گرج چمک کے ساتھ بارش نے تو پورے کراچی کو بھگو کر رکھ دیا۔ سڑکیں ہوں یا گلیاں سب ندی نالوں میں بدل گئیں۔

کسی کی موٹرسائیکل بند ہوئی تو کوئی اپنی کار کو دھکا لگا کر منزل کی جانب چلتا دکھائی دیا۔ کہیں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی تو کہیں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ بارش تو باعث زحمت ہی بن گئی،

کورنگی زمان ٹاون میں موٹرسائیکل سوار رشتہ دار غوث اور عمیر جاں بحق ہوگئے۔

اورنگی ٹاون میں فٹبال چورنگی کے قریب کرنٹ لگنے سے ایک شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا، بلدیہ گلشن غازی میں بھی کرنٹ نے ایک شخص کی جان لے لی۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی میں بارش کا سلسلہ آج بھی جاری رہے گا جبکہ یہ بارش جمعرات کو بھی وقفے وقفے سے اہلیان کراچی کو مشکلات سے دوچار کرے گی۔