Thursday, September 19, 2024

کراچی میں بادلوں کی ہلکی سی پھوار سے بجلی رفو چکر ہو گئی

کراچی میں بادلوں کی ہلکی سی پھوار سے بجلی رفو چکر ہو گئی
August 12, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی میں بجلی کا نظام جواب دے گیا ۔ ہلکی بوندا باندی ہوئی تو کے الیکٹرک کے نظام کی حقیقت کا پول کھل گیا ۔ بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث 3 گھنٹے سے زائد ایک درجن سے زائد علاقے بجلی سے محروم رہے۔ ملیر، گلستان جوہر گلشن اقبال، پی ای سی ایچ ایس، نارتھ ناظم آباد، ڈیفنس، کلفٹن، لانڈھی، کورنگی اور اورنگی سمیت کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بند ہو گئی۔ تین گھنٹے تک بجلی کی فراہمی معطل رہی جس کے بعد بجلی کی بحالی کا کام شروع ہوا۔