Monday, May 13, 2024

کراچی میں بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی جاری

کراچی میں بادلوں اور سورج کے درمیان  آنکھ مچولی جاری
August 5, 2020

کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں بادلوں اور سورج کے درمیان  آنکھ مچولی جاری ہے، سمندری ہوائیں نہ چلنے کی وجہ سے حبس کی صورتحال ہے،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ہلکی بارش کا امکان ہے۔

کراچی میں بادلوں اور سورج کےدرمیان آنکھ مچولی جاری ہے ، کبھی بادل سورج کو چھپا لیتےہیں تو کبھی سورج بادلوں کےدرمیان سےنکل آتاہے ، شہر میں سمندری ہوائیں تھم تھم کر چل رہی ہیں ، جس کی وجہ سے حبس کی صورتحال ہے۔

موسم کا حال بتانےوالےکہتےہیں کہ اگلےچوبیس گھنٹوں میں  شہر میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔زیادہ سے زیادہ درجہ  حرات 35سے36ڈگری رہنےکا امکان ہے۔