Saturday, May 11, 2024

کراچی میں بادل برستے ہی بیشتر علاقوں میں بجلی بند ہوگئی

کراچی میں بادل برستے ہی بیشتر علاقوں میں بجلی بند ہوگئی
August 21, 2020
کراچی (92 نیوز) کراچی میں بادل برستے ہی کےالیکٹرک کو بہانہ مل گیا، شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی بند ہوگئی، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8 سے 10 گھنٹے تک پہنچ گیا۔ کراچی میں بادل برستے ہی کئی علاقوں میں بجلی بند ہوگئی، موسیٰ کالونی، احسن آباد، ناظم آباد، اورنگی ٹاؤن، ملیر میں پہلے سے معطل بجلی تاحال نہ آئی۔ ایف بی ایریا، حیدری، شاہ فیصل کالونی، احسن آباد میں بارش ہوتے ہی بجلی غائب ہوگئی۔ شہر قائد کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کی وجہ سے کے الیکٹرک کے 40 فیڈر ٹرپ کر گئے۔ شادمان ٹائون، یوپی موڑ، ناگن چورنگی، ناظم آباد، لیاقت آباد میں بجلی غائب ہے۔ ادھر پی ای سی ایچ ایس، پی آئی بی کالونی، جمشید روڈ، کیماڑی، لیاری، شہید ملت روڈ میں بھی بارش کی وجہ سے بجلی بند ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق ضلع وسطی میں پانی جمع ہوجا نے کے سبب ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ کراچی میں بارش کے بعد بجلی کی صورتحال مزید خراب ہوگئی۔