Saturday, May 18, 2024

کراچی میں اے ٹی ایم سے کیش لوٹنے والا ملزم گرفتار

کراچی میں اے ٹی ایم سے کیش لوٹنے والا ملزم گرفتار
November 15, 2019
 کراچی (92 نیوز) کراچی میں اے ٹی ایم سے کیش لوٹنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم رقم لوٹنے کے بعد فرار ہو رہا تھا۔ اے ٹی ایم لوٹنے والے ملزم کی سی سی ٹی وی فوٹیج 92 نیوز نے حاصل کر لی ۔ ملزم راکیش اے ٹی ایم سے کیش لوٹنے کے بعد فرار ہورہا تھا ۔ ملزم کو شہریوں نے بینک میں بند کردیا ۔ سولجر بازار تفتیشی پولیس نے ملزم سے تفتیش شروع کر دی۔ دوران تفتیش ملزم نے اعتراف کیا کہ گزشتہ تین سالوں سے وارداتیں کر رہا ہوں۔ تفتیشی افسر سلیم اللہ قریشی کا کہنا تھا ملزم انتہائی شاطر ہے، بڑی مہارت سے اے ٹی ایم سے رقم لوٹتا تھا۔