Saturday, April 20, 2024

کراچی میں اے وی ایل سی پولیس کی کارروائی ، چوری کرنے میں ملوث تین ملزم گرفتار

کراچی میں اے وی ایل سی پولیس کی کارروائی ، چوری کرنے میں ملوث تین ملزم گرفتار
February 10, 2020
 کراچی (92 نیوز) کراچی میں اے وی ایل سی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 90 گاڑیاں چھیننے اور چوری کرنے میں ملوث تین ملزم گرفتار کر لیئے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے دو گاڑیاں اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔ ملزمان فی گاڑی بلوچستان میں پانچ لاکھ میں فروخت کرتے تھے۔ دوسری طرف بلدیہ ٹاؤن گلشن غازی کے ایم سی گراؤنڈ کے قریب گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ دو موٹر سائیکل سوار چار ملزموں نے اے این پی کے سابق  عہدیدار ڈاکٹر مراد کو نشانہ بنایا۔ حملے میں ڈاکٹر مراد کے پاوں میں گولی لگی ہے، حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس کو جائے وقوع سے ایک تیس بور کا پستول ملا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا ساخسانہ معلوم ہوتا ہے۔ ڈاکٹر مراد پر پہلے بھی حملے ہو چکے ہیں۔