Friday, April 19, 2024

کراچی میں اے این ایف کی نجی بس سروس کے ٹرمینل پر کارروائی ، چودہ سو گرام ہیروئن برآمد

کراچی میں اے این ایف کی نجی بس سروس کے ٹرمینل پر کارروائی ، چودہ سو گرام ہیروئن برآمد
July 4, 2019
کراچی (92 نیوز) کراچی میں اے این ایف نے نجی بس سروس کے ٹرمینل پر کارروائی کرتے ہوئے چودہ سو گرام ہیروئن برآمد کر لی۔ منشیات سولہ ائیرفلٹرز میں چھپائی گئی تھی۔ رات گئے کراچی میں اینٹی نارکوٹکس فورس کے اہلکاروں نے سپر ہائی وے پر نجی بس ٹرمینل کے کارگو سروس پر کاروائی کرتے ہوئے 14 سو گرام ہیروئن برآمد کی جبکہ ال آصف اسکوائر پر کارروائی کے دوران 2 ملزمان کو منشیات سمیت گرفتار کرلیا۔ اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ پارسل لاہور سے ارشاد نامی شہری نے بک کرایا تھا جو کراچی میں ابرار کو وصول ہونا تھا۔ ایک اور کارروائی کے دوران ال آصف اسکوائر سے موٹر سائیکل سوار ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان حسن علی اور آصف حسین کے قبضے سے 800 گرام میتھافیٹا مائن منشیات برآمد ہوئی ہے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمے کا اندراج کر لیا گیا۔ ادھر کورنگی پولیس نے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 3 اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے کچھ روز قبل زمان ٹائون میں گھر میں ڈکیتی کی واردات کی تھی ۔ ملزمان کو سی سی ٹی وی ویڈیو کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں عثمان، سعید اور عمران شامل ہیں۔ ملزمان سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔