Tuesday, May 21, 2024

کراچی میں ایک ہی ایریا کے دو گھروں میں ڈکیتی ، سونا ، نقدی لوٹ لیا

کراچی میں ایک ہی ایریا کے دو گھروں میں ڈکیتی ، سونا ، نقدی لوٹ لیا
October 13, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں جرائم پیشہ عناصر نے دیدہ دلیری کی انتہا کر دی ،  ایک ہی رات میں ایک ہی مقام پر دو گھروں میں واردات، 100 تولہ سونا، 45 لاکھ نقدی، موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹ کر با آسانی فرار ہوگئی۔ کراچی کے تھانہ ماڑی پور کی حدود جاوید  بحریہ سوسائٹی میں  8 ملزموں نے رات پونے تین بجے ٹرانسپورٹر فردوس کے گھر واردات ڈالی ،اسلحہ دکھایا، اہلخانہ کو یرغمال بنایا، 15 تولہ سونا، تین لاکھ نقدی اور پانچ قیمتی موبائل فونز لے اڑے، اہلخانہ کے مطابق ملزمان تین گھنٹے تک گھر میں موجود رہے۔ ٹرانسپورٹر کےبعد ملزمان  ریٹائرڈ سرکاری افسر مقبول شاہ کے گھر گئے ، پچیاسی تولہ سونا، چالیس لاکھ نقدی و دیگر سامان لے اڑے۔ دو گھروں میں ڈکیتی کےبعد پولیس موقع پر پہنچی، ڈکیتوں کے فنگر پرنٹس و دیگر شواہد اکٹھا کرلئے۔ سوسائٹی کے مکین کہتے ہیں ایک ماہ قبل بھی اس طرح واردات ہوئی تھی تاہم اب تک ملزمان گرفتار نہ ہوسکے۔