Sunday, May 12, 2024

کراچی میں ایک بھی برنس سینٹر نہیں ، قیمتی جانیں ضائع ہونے لگیں

کراچی میں ایک بھی برنس سینٹر نہیں ، قیمتی جانیں ضائع ہونے لگیں
January 11, 2020
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں آئے روز آگ لگنے کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں لیکن ایک بھی سرکاری برنس سینٹر موجودنہیں ، جس کے باعث آتشزدگی کے واقعات میں زخمیوں کو فوری طبی امداد دینے میں مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔ نیوکراچی میں رکشہ اور ہائی روف میں تصادم سے9 قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں ،  حادثہ کے بعد جھلسنے والے مرد،خواتین اور بچوں کو عباسی شہید اسپتال ،این آئی سی ایچ اسپتال اور پھر برنس سینٹر سول اسپتال منتقل کیا گیا لیکن حکومت کو ایک بھی سرکاری برنس سینٹر موجودنہیں جہاں پر ان کو طبی امداد دی جاسکے۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلنے والے برنس سینٹر کے انچارج ڈاکٹر احمر العبران کا کہناتھاکہ جمعہ کی رات  ہونے والے حادثہ میں دوزخمی بھائیوں کاعلاج جاری ہے  ۔ دوسری جانب محکمہ صحت سندھ نے صوبے بھرمیں 2009میں سندھ بھرمیں 5برنس سینٹر بنانے کا اعلان  کیا تھا جو کراچی،لاڑکانہ،سکھر،میرپورخاص اور جامشورومیں بننے تھے  لیکن افسوس کہ تاحال نہ بن سکے نہ فعال ہوسکے۔